Loading
شہر قائد کے علاقے ماڑی پور ٹرک اڈا کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں 3 راہ گیر فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پور ٹرک اڈا کے قریب علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی نے موٹر سائیکل سوار 2 مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر 3 راہ گیر زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
زخمیوں کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی شناخت 20 سالہ معیز ، 20 سالہ محسن اور 18 سالہ ارسلان کے نام سے ہوئی۔
ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل