Tuesday, August 11, 2026
 

بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا بیٹا کار حادثے میں زخمی

 



معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور پلے بیک گلوکار اے آر امین کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز چنئی میں امین اپنے دوست کے ہمراہ ائیرپورٹ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی ایک ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ریسکیو کے بعد انہیں فوری طور پر کاویری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد اسی روز ڈسچارج کر دیا گیا۔ اے آر امین نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ حادثے کے وقت گاڑی نہیں چلا رہے تھے بلکہ اگلی نشست پر موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک معمولی حادثہ تھا اور تمام افراد محفوظ رہے۔ اس سے قبل ان کی بہن خدیجہ رحمان نے بھی وضاحت کی کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک دوسری گاڑی نے سرخ اشارے کی خلاف ورزی کی جس کے باعث تصادم ہوا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل