Loading
ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے یمن کی مارب گورنری کے ضلع حریب پر ڈرون حملہ کیا جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے فیلڈ ملٹری ذرائع نے بتایا کہ حملے میں دو فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ چند دنوں میں حریب پر یہ دوسرا حملہ ہے۔
حوثیوں نے یمن کے مغربی ساحل پر الموخہ شہر اور اس کی بندرگاہ کے ساتھ ساتھ مارب اور حضرموت کو نشانہ بنانے کے بعد حکومتی فورسز پر اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔
دریں اثنا جنوبی اور مشرقی گورنریٹس میں حکام نے کسی بھی حملے کے پیش نظر الڑت رہنے پر زور دیا ہے۔
صدارتی لیڈرشپ کونسل کے رکن سلطان علی الارادہ نے المہرہ گورنری میں چوکنا رہنے اور خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی یونٹوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان مزید ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل