Tuesday, August 11, 2026
 

کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے، شاہد آفریدی

 



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کے پوڈ کاسٹ میں کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہونے کو شاہد آفریدی نے بہت مشکل فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کراچی بہت اچھے لوگوں کا شہر ہے، یہاں بہت اچھا وقت گزارا، اسلام آباد انفرااسٹرکچر اور آب و ہوا کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کراچی کو یاد نہیں کرتا لیکن کراچی کے لوگ بہت یاد آتے ہیں۔ انہوں نے کراچی کی حالت زار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کا کاروبار اور لوگوں کو روزگار دینے والے شہر کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ جب کوئی کراچی کو ’پیرس‘ یا کچھ اور کہتا ہے تو سن کر ہنسی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو اچھی بنائی ہے لیکن ضرورت بہت سارے کاموں کی ہے، ایک منصوبے سے آپ خود کو اور عوام کو تسلی نہیں دے سکتے۔ سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلے میرا ارادہ تھا لیکن 2019 میں ذہن بدل گیا، سیاست کرنا میرا کام نہیں ہے۔ https://www.facebook.com/iamfawadalam/videos/why-shahid-afridi-left-karachiwatch-full-podcast-on-youtube-channel-fawad-alam/1451171113488038/  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل