Tuesday, August 11, 2026
 

پاکستان اور جاپان کے درمیان 2.2 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے پر دستخط

 



پاکستان اور جاپان کے درمیان 350 ملین جاپانی ین (2.2 ملین امریکی ڈالر) کی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس کی رقم سے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے اسکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) 2026 کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ریکارڈ آف ڈسکشنز پر دستخط کیے، سینئر جوائنٹ سیکریٹری میران محی الدین سومرو اور جائیکا کے چیف نمائندے یوسوکے شینوزاکی نے گرانٹ معاہدے پر دستخط کیے۔ وزارت اقتصادی امور میں منعقدہ تقریب میں جاپانی سفارتخانے، جائیکا اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ جے ڈی ایس گرانٹ کے تحت وفاقی سول سروس افسران کو جاپان میں ماسٹرز کے لیے 16 اور پی ایچ ڈی کے لیے 1 اسکالرشپ دی جائے گی، 2018 سے اب تک جے ڈی ایس اسکالر شپ کے تحت 8 بیچز مستفید ہو چکے ہیں جس سے افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق جاپان پاکستانی حکومتی افسران کو مختلف قلیل مدتی تربیتی کورسز کے لیے بھی باقاعدگی سے مدعو کرتا ہے، سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے بامعنی تعاون کے فروغ پر جاپانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، جاپانی سفیر اور جائیکا کے چیف نمائندے نے دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل