Tuesday, August 11, 2026
 

بحرین کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پاکستان کو مبارکباد

 



نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزایانی نے اہم امور پر تبادلہ خیال  کیا۔ بحرینی وزیر خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو مبارکباد دی اور مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین وزیر خارجہ کی نیک تمناؤں اور دورہ پاکستان کی خواہش کا خیر مقدم کیا، نائب وزیراعظم کی جانب سے خطے اور اس سے باہر امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور سفارت کاری کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل