Tuesday, August 11, 2026
 

لاہور؛ اے ایس آئی کی تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

 



تھانہ غازی آباد میں اے ایس آئی عمران کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں دو سنگین دفعات کا اضافہ کر دیا گیا۔ مقدمے میں 365 بی اغوا کی دفعات شامل کر لی گئی۔ مقدمے میں 376 سکیشن 4 کا اضافہ کیا گیا، 376 سکیشن 4 کی سزا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید ہے۔ دونوں سنگین دفعات مقدمے میں شامل کر دی گئیں، اس سے پہلے مقدمے میں 376 لگائی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش اور فرانزک رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آئیں گے، واقعے کے بعد سابق انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد ناصر امین نے حکمت عملی کے تحت اسے واپس تھانے بلا کر گرفتار کیا، اگر اے ایس ائی کو گرفتار نہ کیا جاتا تو وہ عبوری ضمانت کروا کر تھانے آتا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمران نے دوران تفتیش اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے جس میں وہ لڑکی سے زیادتی سے انکاری ہے، اے ایس آئی کے مطابق لڑکی کو صرف گداگری سے منع کیا اور ڈرانے کے لیے تھانے لایا، کھانا کھلا کر واپس بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی، کیس میں تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل