Tuesday, August 11, 2026
 

پی ایچ ایف کی بڑی پیشرفت، قومی ٹیموں کیلیے متعدد بین الاقوامی سیریز طے پا گئیں

 



پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی بڑی پیشرفت میں قومی ٹیموں کے لیے متعدد بین الاقوامی سیریز طے پا گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کا دورہ کرے گی جہاں میزبان ٹیم کے خلاف 4 میچز کھیلے جائیں گے۔ روسی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان وائٹس ٹیم کو دو طرفہ سیریز کی دعوت دی ہے۔ پاکستان وائٹس اور روس کے درمیان 26 اگست سے 2 ستمبر تک 3 سے 4 میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل سیریز سے کھلاڑیوں کو عالمی سطح کا تجربہ اور ایکسپوژر ملے گا۔ پی ایچ ایف ترجمان نے مرد و خواتین، سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل