Loading
شہر قائد کا موسم اگلے چند روز تک بدستور جزوی ابرآلود رہنے جبکہ صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا پھوار ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگست کے مہینے میں کراچی کا موسم جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اگست کے دوران کراچی میں مون سون سسٹم کے تحت بارشوں کا امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آج ساحلی علاقوں اور ضلع تھر پارکر میں کہیں کہیں بوندا باندی کی توقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل