Loading
پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روزباراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے کے بعد نہر سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو کے مطابق رکشہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 9 لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتا بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کےدرمیان ہیں۔
ریسکیو کے مطابق رکشہ حادثے میں 11 افراد کو بچالیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل