Tuesday, August 11, 2026
 

لاہور؛ گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر تشدد، ملزم گرفتار

 



گلشن راوی کے علاقے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے 10 سالہ حفیظ الرحمن پر تشدد کی شکایت سامنے آنے پر فوری کارروائی کی۔ بچے کے اہلخانہ کے مطابق گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر حسن رضا نامی شخص نے بچے کو پانی کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی، بچے پر تشدد کے الزام میں حسن رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ نمبر 898/26 میں نامزد ملزم حسن رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے واضح کیا کہ بچوں پر تشدد و ہراسگی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے، گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، بچوں کے تحفظ اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس فوری کارروائی یقینی بنا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل