Loading
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر موئزز ہینریکیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں شرکت کے لیے پہلی بار کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی ٹیم پرتگال کی کپتانی کریں گے۔
39 سالہ سابق کرکٹر نے چار ٹیسٹ، 16 ایک روزہ میچ جبکہ 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں پرتگال اس وقت 37 ویں نمبر پر ہے اور 14 اگست سے 20 اگست کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یورپ سب-ریجنل کوالیفائر سی کے گروپ بی میں اس کو اسرائیل، جرمنی، یونان اور چیک کا سامنا کرنا ہے۔
واضح رہے موئزز ہینریکیز نے گزشتہ ماہ آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل