Tuesday, August 11, 2026
 

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرادی گئی

 



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرا دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات 45 منٹ جاری رہی اور دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کے بعد دونوں کو اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے ملاقات کی تھی، بشریٰ بی بی سے بیٹی اور بھابھی کی ملاقات بھی جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی تھی جو 45 منٹ جاری رہی تھی۔ اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ملاقات میں بشریٰ بی بی کی صحت اور قانونی معاملات پر مشاورت ہوئی تھی اور اس کے بعد بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابھی جیل سے روانہ ہوگئی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل