Tuesday, August 11, 2026
 

مکہ معاہدہ: تینوں ممالک مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے عزم پر قائم ہیں، شاہ سلیمان

 



سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ کے انعقاد اور کامیابی میں کردار ادا کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ #خادم_الحرمين_الشريفين يُشِيد بالنتائج التي حققتها القمة الثلاثية في ترسيخ إطار شراكة دفاعية طويلة المدى؛ ستسهم -بمشيئة الله تعالى- في تعزيز مسيرة التعاون المشترك ومسارات التنسيق والتكامل بين المملكة العربية السعودية والجمهورية التركية وجمهورية باكستان الإسلامية، ومواصلة الجهود… pic.twitter.com/bYMDnR052I — واس الأخبار الملكية (@spagov) August 11, 2026 شاہ سلیمان نے کہا ہے کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی عکاسی کی ہے،  تینوں ممالک اسلامی یکجہتی کے فروغ، باہمی تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے عزم پر قائم ہیں۔ سعودی فرمانروا نے سمٹ کو تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل