Wednesday, August 12, 2026
 

رواں ہفتے 3 چھٹیوں کا اعلان، سرکلر جاری

 



ملک بھر میں رواں ہفتے بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست کو 3 دن بند رہیں گے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک، اسٹاک ایکسچینج اور دیگر بینکس یوم آزادی پر بند رہیں گے۔ یعنی جمعہ 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو 2 دن ویک آف ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکس اور مالیاتی اداروں کی اے ٹی ایمز اور آن لائن سروسز آپریشنل رہیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل