Loading
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر پیش آنے والا واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار نہیں کرنے دیں گے، اگر ایسا حملہ ہوگا تو حملہ آور کے ہاتھ کاٹے جائیں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ نفرت اور انتشار کی وجہ سے نو مئی ہوا اور اسی وجہ سے مال روڈ کا واقعہ پیش آیا، بانی پی ٹی آئی اپنے بیانات اور تقریروں میں نفرت اور انتشار بھرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی سوشل میڈیا پوسٹس ہمارے شہدأ کی تضحیک کرتی ہیں، پی ٹی آئی کو کہا گیا ہے کہ نفرت اور انتشار کی سیاست نہ کرے اور نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرتیں مت بھرے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت یہ کہہ کر بری الذمہ نہیں ہوسکتی کہ ہمارا اس کارکن سے کوئی تعلق نہیں، دوسری طرف خود ہی اسکا دفاع بھی کرتے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی آہستہ آہستہ خود کوہی مائنس کررہی ہے، راولپنڈی مال روڈ پر پیش آنے والے واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہورہی ہیں جس کے نتائج سامنے آئیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل