Loading
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے لاہور سے لاپتا 14 سالہ بچے کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کرالیا۔
ساؤتھ پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں انکشاف ہوا ہے کہ بچہ امتحانات میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر گھر سے نکل گیا تھا اور لاہور سے کراچی آ گیا تھا، بچے کے والدین کی جانب سے لاہور میں گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا، تھانہ آرٹلری میدان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو تلاش کر کے بحفاظت بازیاب کیا ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی، ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی اور ایس ایچ او تھانہ آرٹلری میدان کامران اشعر کا دلی شکریہ ادا کیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل