Thursday, August 13, 2026
 

14 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

 



حکومت کی جانب سے آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کے معاملے میں 14 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات 46 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پیٹرول 46 پیسے اور ڈیزل 39 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے، اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین کرے گی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن نوٹی فیکشن جاری کرے گا۔ قیمتوں کا تعین روزانہ کے تعین کردہ فارمولا کے تحت اوگرا کرے گا جب کہ لیوی میں اضافے یا کمی سے قیمتوں میں کمی یا اضافہ بھی حکومتی اختیار کا حصہ ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل