Thursday, August 13, 2026
 

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سروس پر سائبر حملے کا خدشہ، رجسٹریشن معطل

 



سائبر حملوں کے پیش نظر ایف پی ایس سی نے آن لائن ایپلیکیشن اور رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سائبر حملوں کے پیش نظر ایف پی ایس سی نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔ حکام کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر سائبر حملوں کا خدشہ ہے جس کے باعث فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ویب سروسز پر آن لائن ایپلیکیشن اور رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ممکنہ سائبر خطرات کے پیش نظر ایف پی ایس سی ویب سروسز ریڈ اونلی موڈ تک محدود پر منتقل کردیا گیا ہے اور یہ 16 اگست تک ایسے ہی رہے گا۔ عوام کے نام جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایف پی ایس سی ویب سروسز آج صبح 10 بجے سے ریڈ اونلی موڈ پر ہے، 13 اگست صبح 10 سے 16 اگست دوپہر 12 بجے تک ویب سروسز محدود رہیں گی۔ پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم پی ٹی 2027 کی آن لائن رجسٹریشن اور درخواست کی سہولت عارضی طور پر بند ہے اور اب رجسٹریشن کا عمل 16 اگست کی دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل