Loading
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وفاقی وزارت مذہبی امور کی چھت پر ربیع الاول کا چاند دیکھنے سے روک دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو وزارت مذہبی امور کی چھت پر ربیع الاول کا چاند دیکھنے کی اجازت نہیں ملی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے تاہم کوہسار کمپلیکس کی چھت پر جانے سے روک دیا گیا، جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی اور ماہرین فلکیات نے دوربین کوہسار کمپلیکس کی پارکنگ میں لگا دی۔
ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مغرب کی طرف بادل کی موجودگی کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالخیر آزاد اور ارکان دوربین سے چاند دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل