Loading
لاہور کے علاقے بادامی باغ اور یتیم خانہ چوک پر پولیس پر حملوں میں 2 افسران سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے لاہور پولیس کے دو افسران فرض کی راہ میں قربان ہوگئے۔ شہید ہونے والوں کی شناخت سب انسپکٹر عدیل عاشق، ہیڈ کانسٹیبل اسد کے ناموں سے ہوئی۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کی اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم، تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ کی مکمل معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کیلیے پولیس ہوگئی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فیضان بٹ اور ساتھیوں کی ہلاکت سے جڑا ہے جو کالعدم تنظیم کا کارندہ تھا اور سی سی ڈی نے اُسے مئی 2024 میں حراست میں لیا جس کے بعد وہ مقابلے میں مارا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے فیضان بٹ نامی ملزم کو سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کی شہادت کے کیس میں گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کا بھائی ریحان بٹ پولیس اہلکار عدیل و دیگر کو دھمکیاں دے رہا تھا جس پر اُس کے خلاف تھانہ شفیق آباد میں دھمکیاں دینے مقدمہ 2024 میں درج ہوا۔
ذرائع کے مطابق ملزم ریحان بٹ نے عدیل کو فون کر کے اپنے بھائی کا بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی پولیس نے بتایا کہ ملزم کے بھائی کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا، ملزم کا بھائی سی ٹی ڈی پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق یتیم خانہ چوک ملتان روڈ پر تین موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس میں کانسٹیبل شہید جبکہ راہ گیر بھی زخمی ہوا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس حملے میں بھی ریحان بٹ اور ساتھی ملوث ہے جس نے کچھ دیر قبل بادامی باغ میں دو پولیس افسران کو شہید کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یتیم خانہ چوک پر حملے میں تین افراد تھے جن میں دو نوجوان جبکہ ایک بزرگ تھا، جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
اُدھر چند گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد شہر بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل