Saturday, August 15, 2026
 

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

 



انڈونیشیا کے شمالی ساحل کے قریب ہفتے کی صبح 7.7 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد 5.9، 5.6 اور 6.1 شدت کے تین آفٹر شاکس بھی آئے۔  زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:58 بجے تقریباً 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ انڈونیشیا کی موسمیاتی، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے شہریوں کو ساحلوں اور دریاؤں کے کناروں سے دور رہنے اور متاثرہ ساحلی علاقوں کے مکینوں کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ زلزلہ فلوریس جزیرے کے قریب سمندر میں کم گہرائی پر آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے ابتدائی اندازے کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے تقریباً 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور بعض علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے، تاہم انڈونیشین حکومت کی جانب سے تاحال جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ دوسری جانب آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال آسٹریلیا کے لیے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔ انڈونیشیا بحرالکاہل کے گرد واقع زلزلہ خیز خطے رنگ آف فائر میں واقع ہے جہاں زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں معمول ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل