Saturday, August 15, 2026
 

کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

 



کراچی میں ڈیفنس پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جس کی شناخت زیشان ولد منظور مسی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ گولیاں، چھینا گیا موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا گیا۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل