Saturday, August 15, 2026
 

پاکستان نے آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں 4 تمغے جیت لیے

 



انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چار تمغے اپنے نام کرلیے۔ پرتگال کے شہر لزبن میں جاری چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں کی کامیابیوں میں سب سے نمایاں اعزاز ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے حاصل کیا جو مکسڈ ڈبلز میں مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنے۔ Alhamadulliah ???? The Moment you become 40+ Mix Doubles World Champion ????in Lisbon ,Portugal @worldtennis Masters Championships pic.twitter.com/6PZdEYDwiv — Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) August 14, 2026 اعصام الحق نے آسٹریا کی نینا ہرمن کے ساتھ مل کر ٹاپ سیڈ پرتگالی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد فائنل میں شکست دی اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ Alhamadulliah World Masters 40+ Mix Doubles Champions ???? in Lisbon #پاکستان_ہمیشہ_زندہ_باد pic.twitter.com/elywisDKws — Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) August 15, 2026 یہ کامیابی تجربہ کار پاکستانی ٹینس کھلاڑی کے شاندار بین الاقوامی کیریئر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ پاکستان کے لیے دوسرا بڑا اعزاز مینز 45 پلس ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان نے حاصل کیا جہاں دونوں نے سلور میڈل جیتا۔ قومی ٹیم نے مینز 45 پلس ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ علاوہ ازیں عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار تک پہنچا دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل