Loading
لاہور کی تھانہ سبزہ زار پولیس نے اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
اسٹیج اداکارہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ناصر خان نے پہلے میرے ساتھ دوستی کی، بعد میں اسٹیج ڈرامے بنانے اور کام کا لالچ دیا اور میرے گھر آنا جانا شروع کر دیا۔
خاتون نے الزام لگایا کہ تعلق کا فائدہ اُٹھاتے ملزم مجھے اپنے گھر لے گیا اور وہاں جا کر مجھے نشہ اوور جوس پلا کر میرے ساتھ زیادتی کی، ملزم ناصر نے ذیادتی کے بعد میری برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اب ملزم بلیک میل کرتا ہے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
پولیس نے کہا کہ تھانہ سبزہ زار پولیس نے اداکارہ عروج کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل