Saturday, August 15, 2026
 

منشیات ڈیلر انمول پنکی کی مقدمات سے بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ

 



منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی 3 مقدمات میں بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پراسیکیوشن نے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے۔ پراسیکیوشن کا مؤقف ہے کہ انمول عرف پنکی کی بریت سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نہ ملزمہ پر فرد جرم عائد ہوئی ہے اور  نہ ہی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ نقول ملنے کے بعد عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد قانونی چارہ جوئی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے منشیات کے 3 مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل