Loading
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست میاں نواز شریف کو ارسال کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فہرست میں خواتین کی نشستوں کے لیے ماریہ اقبال ترانہ، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام شامل ہیں۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر راجہ شاداب سکندر کا نام فائنل ہونے کا امکان، ذرائع ہے جب کہ علما و مشائخ کی نشست پر پیر مظہر سعید کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح اوورسیز کی مخصوص نشست کے لیے راجہ محمد جاوید کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔ ان ناموں کی حتمی منظوری اور فیصلہ مسلم لیگ نے کے قائد میاں محمد نواز شریف کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل