Saturday, August 15, 2026
 

کوہستان مالیاتی اسکینڈل: ملزم کی 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین درخواست منظور

 



کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد حریق احمد کی پہلی پلی بارگین کے معاملے پر چیئرمین نیب نے ملزم کی پلی بارگین درخواست منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین درخواست دی تھی، جسے نیب نے منظور کرلیا۔ ملزم حریق احمد داسو عسکری بینک کے آپریشن منیجر ہیں، جبکہ کوہستان اسکینڈل میں ملزم کے اکاؤنٹ سے 40 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلی بارگین درخواست جلد احتساب عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل