Saturday, August 15, 2026
 

کراچی: ڈیفنس میں نجی کمپنی کی لائن لیک ہونے سے آئل بہہ کر سڑک پر پھیل گیا

 



ڈیفنس خیابان سحر اسٹریٹ 13 کے قریب نجی کمپنی کی لائن لیک ہونے سے آئل بہہ کر سڑک پر پھیل گیا جو تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ اے ویجیلنس ٹیم اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔  ویجیلنس ٹیم نے متعلقہ حکام کو بھی آئل لائن لیکیج کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ، نجی کمپنی کی لائن سے لیک ہونے والا کروڈ آئل بڑی مقدار میں بہتے ہوئے سڑک پر آکر جمع ہوگیا جبکہ لائن لیکیج کی اطلاع پر مکینوں کی بھی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔  اطلاعات کے مطابق زیر زمین آئل لائن 50 سال پرانی بتائی جاتی ہے، اس سے قبل بھی پائپ لائن لیکیج کی وجہ سے آئل بہہ کر سڑک تک پہنچنے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔  رات گئے تک آئل لائن میں رساؤ کی وجہ سے سڑک تک پہنچنے والے آئل کے مقام پر رکاوٹیں لگا کر پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل