Saturday, August 15, 2026
 

مصطفیٰ عامر قتل کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد

 



کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کی ملزم کی درخواست مسترد کردی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت 5 مقدمات کی سماعت ہوئی اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان اور دیگر کے خلاف 5 مقدمات یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کی ملزم کی درخواست مسترد کردی اور مدعی مقدمہ کی مقدمات کے مشترکہ ٹرائل کی درخواست منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم ارمغان اور دیگر کے خلاف 5 مقدمات  یکجا کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان پر مشترکہ فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم شیراز کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیے، عدالت نے مقدمات کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل