Sunday, August 16, 2026
 

وفاقی وزیر داخلہ کا وزیر داخلہ بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ، قافلے پر حملے کی مذمت

 



وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ضیاء لانگو کے قافلے پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آپ محفوظ رہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اور پولیس نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، وفاقی حکومت بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ضیاء لانگو نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، امن دشمنوں کے مذموم عزائم کو مل کر ناکام بنائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل