Saturday, August 15, 2026
 

مشی گن فائرنگ کی گھن گرج سے گونج اُٹھا؛ 6 ہلاک

 



امریکی ریاست مشی گن میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات نے تشویش پیدا کردی جن کے نتیجے میں مشتبہ حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعات مشی گن کی مسکیگی کاؤنٹی میں پیش آئے۔ پولیس کو ایک گھر سے تین افراد کی لاشیں ملیں، جبکہ اسی مقام سے ایک زخمی شخص کو بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کی تلاش شروع کی تو ایک دوسرے گھر سے ایک اور شخص کی لاش ملی، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ گئی۔ حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی گاڑی ایک جنگلاتی علاقے کے قریب موجود پائی گئی۔ پولیس نے وہاں کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ حملہ آور سمیت ایک اور شخص کو مردہ حالت میں پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات کے درمیان تعلق اور ان کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے لانے کا عندیہ دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل