Saturday, August 15, 2026
 

کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے کا وطن واپسی کا اعلان

 



کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے حکومتی نے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار ہمیں نہ سیکھائے کہ حب الوطنی کیسے کی جاتی ہے۔ ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ وہ بھارت سے وفادار ہیں، تاہم حب الوطنی کے اظہار کا وہی طریقہ اختیار نہیں کرتے جسے بھارتی حکومت درست سمجھتی ہے۔ ان کے بقول بھارت میں موجودہ نظام کے خلاف آواز اٹھانے اور اپنی سیاسی جماعت بنانے کے باعث انہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا جس سے انہیں شدید دکھ پہنچا۔ ابھیجیت دیپکے نے بتایا کہ وہ امریکا میں بھارتی طالب علم کی حیثیت سے رہ رہے ہیں اور ان کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ واضح کر سکیں کہ وہ اپنے ملک کے خلاف نہیں بلکہ اپنے نظریات کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل