Tuesday, August 18, 2026
 

صومالی قزاقوں نے ایک اور کارگو جہاز ہائی جیک کرلیا، اپریل کے بعد پانچواں واقعہ

 



موگادیشو: صومالیہ کے ساحل کے قریب ایک کارگو جہاز کو مسلح افراد نے ہائی جیک کرلیا ہے، جس سے کئی سال کی نسبتاً پرسکون صورتحال کے بعد ہارن آف افریقا میں بحری قزاقی کے دوبارہ بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق کیمرون کے پرچم بردار جنرل کارگو جہاز لوتوف پر 17 اگست کو تقریباً 8 مسلح افراد سوار ہوئے اور جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا۔ واقعہ صومالیہ کے علاقے مارییو کے قریب ساحل سے تقریباً چار بحری میل جنوب میں پیش آیا۔ نے اس واقعے کو باقاعدہ طور پر ’’ہائی جیک‘‘ قرار دیا ہے۔ میری ٹائم سکیورٹی کمپنی وانگارڈ ٹیک کے مطابق جہاز کا وزن تقریباً 1,401 ڈیڈ ویٹ ٹن ہے اور یہ 1995 میں تیار کیا گیا تھا۔ تازہ اطلاعات میں جہاز کے عملے کی صورتحال کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ سوشل میڈیا پر عملے کے محفوظ ہونے کی اطلاعات ضرور سامنے آئی ہیں، تاہم یا دیگر معتبر بحری اداروں نے فی الحال اس کی تصدیق نہیں کی۔ حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے مطالبات بھی ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے اور کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق اپریل کے بعد یہ ہارن آف افریقا کے قریب بحری قزاقی کا کم از کم پانچواں حملہ ہے، جس سے خطے میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی کے حوالے سے نئے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل