Loading
کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا کی لاش ملنے سے قبل 29 جولائی کی رات کیا ہوتا رہا، اس حوالے سے اہم سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رات 3 بج کر 36 منٹ پر ایک مشکوک موٹر سائیکل کو مسجد کے باہر لگے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک موٹر سائیکل میر رضا کی لاش کے مقام پر سروس روڈ پر کچھ سیکنڈ کے لیے رکی رہی جبکہ صبح 4 بج کر 50 سے 4 بج کر 53 منٹ تک مسجد کے نیچے ایک مشکوک شخص کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا۔
اندھیرا ہونے کی وجہ سے ٹہلتے ہوئے مشکوک شخس کو واضح نہیں دیکھا جا سکا، تاہم یہ سوال باقی ہے کہ مشکوک شخص رات گئے لاش ملنے کے مقام پر کیوں موجود تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسجد میں موجود شخص یونیورسٹی روڈ پر پولیس موبائل سے مشابہت رکھتی لائٹ جلتی دیکھتا بھی ہے۔
اس کے بعد صبح 5 بجکر 45 پر یونیورسٹی روڈ پر پولیس اہلکار موبائل سے اتر کر جاتے دیکھائی دیتا ہے جبکہ 5 بج کر 52 منٹ پر پولیس موبائل کو یونیورسٹی روڈ پر سے گزرتے بھی دیکھا گیا۔
لاش ملنے کے مقام سے چند گز کے فاصلے پر پولیس موبائل کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا، جس سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل