Wednesday, August 19, 2026
 

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ، مفرور ٹارگٹ کلر کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا

 



بادامی باغ  اور نواں کوٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں مفرور ٹارگٹ کلر طارق کے بھائی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ مفرور ٹارگٹ کلر کے بھائی کو کشمیر باغ سے حراست میں لیا گیا، ٹارگٹ کلر کے بھائی سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ٹارگٹ کلر طارق داتا دربار کے قریب ہوٹل میں تندور پر کام کرتا تھا، تندور کے مالک اور طارق کے ساتھ تندور  میں کام کرنے والے دو اور افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ذرائع  نے کہا کہ سی ٹی ڈی پولیس کی حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری  ہے، پولیس کی مختلف ٹیمیں روالا کوٹ کشمیر موجود ہیں، تاہم تاحال پولیس ٹارگٹ کلر طارق کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل