Loading
پنجاب کے ضلع چونیا کے علاقے الہ آباد میں میر کوٹ تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ طور پر امیر زادے آفتاب نے اپنی کرایہ دارنی نسرین بی بی کو زنا بالجبر کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مدعیہ نسرین طارق کے مطابق سٹی پولیس کو 3 روز گزر گئے، نہ میڈیکل کروایا گیا اور نہ ملزم آفتاب کو گرفتار کیا گیا۔
مدعیہ کے مطابق ملزم آفتاب رات کو دیوار پھلانگ کر گھر آیا، منہ پر ٹیپ لگا کر باندھ دیا اور زنا کیا۔ مدعیہ کے شوہر طارق نے الزام عائد کیا کہ ملزم آفتاب بااثر ہے، اس نے پولیس کو لاکھوں روپے دیے ہیں جبکہ انہیں بھی 50 ہزار روپے دینے کی کوشش کی گئی جو انہوں نے نہیں لیے۔
مدعیہ کے شوہر طارق کے مطابق تفتیشی کے ساتھ ڈی ایس پی چونیاں ملک ظفر کے پاس پہنچے تو ان کی بیوی کو کہا گیا کہ تم پیشہ ور عورت ہو، لڑکا تو اتنا خوبصورت ہے۔ مدعیہ نے الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی چونیاں ملک ظفر نے دفتر سے دھکے دے کر نکلوایا کہ تم پیشہ ور اور کوجی لڑکی ہو۔
متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ ریجن اور ڈی پی او قصور سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ مدعیہ کے شوہر نے مطالبہ کیا کہ ان کی بیوی کا فوری میڈیکل کروایا جائے، ملزم اور اس کے ساتھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ایس ایچ او صابر چھینہ کے مطابق مقدمہ نمبر 843/26 درج ہوچکا ہے، ملزم فرار ہے جبکہ باقی کارروائی جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل