Wednesday, August 19, 2026
 

حب پمپنگ اسٹیشن سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

 



کراچی کے علاقے منگھوپیر میں قائم حب پمپنگ اسٹیشن سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن سے لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ پولیس کے مطابق مقتول کے ہاتھوں پیچھے کر کے رسی کی مدد سے پیروں کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد شہباز کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی مزید کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے تشدد اور دیگر وجوہات کو جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا کہ منگھوپیر تھانے کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات اور لواحقین کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل