Loading
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنے 25 کروڑ عوام کی آواز ہیں۔
گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ آج پیٹرولیم لیوی ٹیکس کیخلاف دھرنوں کا چھٹا روز ہے، شام 7 بجے گورنر ہاؤس کے باہر جلسہ عام ہوگا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو لیوی ٹیکس واپس لینا ہوگا، جماعت اسلامی عوام کو بیدار کررہی ہے، ہم عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے، حکمرانوں کو عوام کو جینے کا حق دینا ہوگا۔
منعم ظفر نے کہا کہ عوام کا بپھرا سمندر ایوانوں کا رخ کریگا تو حکمرانوں کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا، شہر میں لاقانونیت کا راج ہے، ہمارا دھرنا کراچی کے مظلوم عوام کی آواز ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل