Friday, August 21, 2026
 

غزہ میں 7 امدادی کارکنوں کی موت پر فوجداری تحقیقات بند، کینیڈا کا اسرائیل سے احتجاج

 



اوٹاوا: کینیڈا نے غزہ میں 2024 کے ایک حملے کی فوجداری تحقیقات ختم کرنے کے اسرائیلی فیصلے کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ اپریل 2024 میں غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران ورلڈ سینٹرل کچن کے 7 امدادی کارکن ہلاک ہوئے تھے، جن میں کینیڈا کا شہری جیکب فلکنگر بھی شامل تھا۔ انیتا آنند کے مطابق حملے کے طریقہ کار میں سنگین خامیاں سامنے آئی تھیں اور کینیڈا واقعے کی مکمل تحقیقات اور متاثرہ کارکنوں اور ان کے خاندانوں کے لیے انصاف کا مطالبہ جاری رکھے گا۔ The IDF’s decision not to pursue a criminal investigation into the killing of seven World Central Kitchen humanitarian workers, including Jacob Flickinger, a Canadian citizen, is unacceptable.   Serious failures were identified in the conduct of the strike, and closing the case… — Anita Anand (@AnitaAnandMP) August 20, 2026 کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سمیت تمام فریقوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل