Loading
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو الشفاء کے بجائے پمز اسپتال لے کر جانے کے معاملے پر پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شاید کچھ دن بعد ہم اس اسمبلی کا حصہ نہ رہیں، آپ کو اپنے سٹائل کی جمہوریت مبارک ہو۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ ہم پارلیمنٹ میں رہیں اس لیے ہمارے لیے ممکن نہیں ہوگا کہ اس ایوان میں رہیں، شاید آپ بھی نہیں چاہتے کہ ہم اس سسٹم کا حصہ رہیں لہٰذا ہم کچھ دنوں میں فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف سینیئر سیاستدان ہیں، خواجہ آصف جو فیصلہ کریں، اگر آپ کہتے ہیں ہم اس کونے میں نا رہیں تو ہم چلے جائیں گے، اس جمہوریت کو اگر بچانا ہے تو جو باتیں کہی ان پر غور کریں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے سپورٹرز اور ووٹرز کو کہا کوئی الشفاء انٹرنیشنل اسپتال نہ جائے، ہم نے کہا سپریم کورٹ آرڈر کا احترام کیا جائے اور کوئی ویڈیو نہ بنائے، کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے بانی پی ٹی آئی کا علاج صحيح نہ ہو لیکن کون ہے جو رات کو اچانک بانی پی ٹی آئی کو دوسرے اسپتال لے گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی لوگ ہیں جو اس عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، وہ کون ہیں جو عمران خان کو غلط اسپتال لے گئے، وہ کون تھے جو ایک گھنٹے کے اندر اندر عمران خان کو واپس لے گئے، کوئی لوگ ہیں جو اسکو سبوتاژ کرتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل