Loading
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے انگلینڈ کے خلاف مشکل صورتحال میں قومی ٹیم کو ہمت نہ ہارنے اور بھرپور انداز میں جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رمیز راجا کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سخت الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انگلینڈ آنے والی اب تک کی سب سے کمزور ترین پاکستانی ٹیم ہے۔
رمیز راجا نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان ٹیم فائٹ بیک کرے گی؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو فائٹ بیک تو کرنی ہوگی تاکہ تنقید نگاروں اور پوری دنیا کو غلط ثابت کر سکیں۔
واضح رہے کہ ہیڈنگلے میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی۔
میزبان ٹیم نے دن کا اختتام 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز کے ساتھ کیا اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز سے کیاتاہم تقریباً چار گھنٹے کی بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا۔
اس کے باوجود میزبان بیٹرز نے دستیاب وقت کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا۔
رمیز راجا نے قومی ٹیم پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے میدان میں بھرپور فائٹ کا مظاہرہ کرے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل