Loading
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ اب امریکا کے ساتھ جاری جنگ کو پھرپور طاقت اور وقار کے ساتھ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے یہ بات ڈاکٹروں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہی۔
ایرانی صدر کے بقول امریکا کے ساتھ جنگ کو ختم کرنے کا مناسب وقت آگیا ہے کیونکہ ایران اس وقت پوری طاقت اور شاندار وقار کی پوزیشن میں ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دنیا ایران کی فتح کو تسلیم کر رہی ہے اور امریکا پر ایران میں اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
ایرانی صدر نے جون میں امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے میں ایران کی جانب سے کسی قسم کی دستبرداری یا ہتھیار ڈالنے کی شرط شامل نہیں تھی۔
واضح رہے کہ یہ مفاہمتی یادداشت 60 روز کے اندر وسیع تر معاہدے کی بنیاد بننے والی تھی تاہم دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے اور یہ عمل آگے نہ بڑھ سکا۔ معاہدہ 17 اگست کو مؤثر طور پر ختم ہوگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل