Loading
انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی روایتی کریم رنگ کی ٹیسٹ جرسی اور سویٹر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کے سویٹر غیر معمولی طور پر بڑے اور ڈھیلے نظر آئے جبکہ لمبی آستینوں اور ڈھیلی کمر کے باعث شائقین نے کٹ کے انتخاب پر سوالات اٹھائے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بڑے سائز کے سویٹرز پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ لگتا ہے صرف XXL اور XXXL سائز دستیاب تھے، جیسے کلیئرنس سیل لگی ہو۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ شاید امی نے خریدے ہوں گے، ایک دو سال اور چل جائیں گے۔
کئی صارفین نے سویٹرز کے سپلائر اور ٹیم مینجمنٹ سے بھی سوالات کیے جبکہ بعض نے اسے قومی ٹیم کی کٹ کا غیر مناسب انتخاب قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر یہ بحث ایسے وقت میں ہوئی جب میدان میں بھی پاکستان ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا۔ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دی۔ پاکستان پہلی اننگز میں 171 جبکہ دوسری اننگز میں 135 رنز پر آؤٹ ہوگیا۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ جوش ٹنگ نے بھی 8 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لارڈز میں جمعرات سے شروع ہوگا جہاں قومی ٹیم کے پاس پہلے ٹیسٹ کی شکست اور سویٹرز پر ہونے والی تنقید کا جواب میدان میں دینے کا موقع ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل