Loading
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، ایف سی ڈی او کے وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈاؤٹی اور برطانوی حکومت کے دیگر سینئر ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے، جس میں ایم ٹی آنر 25 تیل بردار جہاز پر صومالی قزاقوں کی تحویل میں موجود پاکستانی عملے کے ارکان کی رہائی کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔
نائب وزیراعظم کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل شیرلی ایورکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے نمائندوں سے بھی گفتگو کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل