Loading
لاہور ٹریفک پولیس نے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مشن،رکشوں، ویگنیوں، بسوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کی خصوصی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے.
سی ٹی او لاہور سید عبد الرحیم شیرازی نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ دیا. اسکول جانے والے بچوں کی حفاظت کے لیے غیر محفوظ ٹرانسپورٹ کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کی گئی.
سی ٹی او لاہور کے مطابق ہدایت میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو اسکول لانے اور لے جانے والی گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال کے خلاف کارروائی کی جائے گی. اسکول وینز، بسوں، کوسٹرز اور پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور روٹ پرمٹس کی خصوصی جانچ کی جائے.
اسکول ٹرانسپورٹ کے فیول سسٹم، ایل پی جی سلنڈرز، الیکٹرک وائرنگ، بریکس اور ایمرجنسی ایگزٹس کی خصوصی انسپکشن کی ہدایت کی گئی.
غیر قانونی یا غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر اور خطرناک تبدیلیوں والی گاڑیوں کو ان فٹ قرار دے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، موٹر وہیکل ایگزامینرز کو سکول ٹرانسپورٹ کی خصوصی فٹنس انسپکشن کا پابند کیا جائے.
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، موٹر وہیکل ایگزامینرز، ٹریفک پولیس اور متعلقہ تعلیمی اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی سفارش کی گئی. 24 اگست سے تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل اسکول ٹرانسپورٹ کی خصوصی پری اوپننگ چیکنگ ڈرائیو کی تجویز دی گئی.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل