Sunday, August 23, 2026
 

پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دی دی گئی

 



ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان میں گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی، جس کے مطابق سیف گیمز آئندہ سال 3 سے 11 اپریل تک پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دی گئی۔ میگا ایونٹ میں 28 مردوں اور 25 خواتین کے کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جبکہ رکن ممالک کے 4 ہزار 200 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں مجموعی طور پر 346 گولڈ میڈلز کے لیے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ گیمز کے مقابلے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں منعقد کیے جائیں گے۔ صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے کہا کہ پاکستان ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے، حکومت گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کو شاندار اور یادگار بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل