Loading
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے 21 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ایک انتہائی منفرد اور مایوس کن ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
آسٹریلیا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دی۔
بنگلا دیش کی ٹیم ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 100 رنز سے بھی کم اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی، 21 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ٹیم کو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 100 سے کم رنز پر آؤٹ کیا گیا ہے۔
بنگلا دیش کی ٹیسٹ تاریخ میں بھی یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ٹیم دونوں اننگز میں 100 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں دوسرا مختصر ترین جبکہ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا چوتھا مختصر ترین میچ بھی قرار پایا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل