Sunday, August 23, 2026
 

اسپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش لانے کا آپریشن شدید موسم کے باعث مؤخر

 



قراقرم کے اسپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش کیمپ تھری سے بیس کیمپ منتقل کرنے کا ریسکیو آپریشن شدید موسم کے باعث مؤخر کردیا گیا۔ وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےایکس پرپیغام میں کہاڈاکٹراسماکی میت کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں، ہائی آلٹیٹیوڈ پورٹرزکیمپ تھری تک پہنچنےکی کوشش میں تھے،خراب موسم کے باعث ریسکیو ٹیم کیمپ ٹو واپس پہنچ گئی۔ وزیراطلاعات کےمطابق ڈاکٹر اسماکی میت بیس کیمپ لانےکامنصوبہ متاثر ہو رہا ہے،متبادل انتظامات بھی کرلیےگئےہیں،ہرممکن کوشش جاری ہے،گلگت بلتستان حکومت اورایف سی این اےمیں مکمل رابطہ ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت کی واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے،وزیراعظم شہبازشریف کو تمام ترصورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ Update on retrieval of Dr Asma's body from Spantik Mountain in the Karakoram range: High Altitude Porters were expected to reach Camp-3 for retrieval of the body of Dr.Asma and bring it down to base camp by tomorrow. The rescue team reached almost near Camp 3, but due to… https://t.co/ptpuCOcFQp — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 23, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل