Loading
پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم پاکستان کی ہونہار بیٹی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ایک اور اسکواش ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان آرمی کی نمائندگی کرنے والی ثنا بہادر نے سڈنی شہر کے کنٹربری کلب میں منعقد ہونے والا پی سی اے انڈیپنڈنٹ اسکواش کپ 2026 جیت لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق فائنل میں ثنا بہادر کا ٹکراؤ اپنی ہی ہم وطن نور الہدی سے ہوا، پہلا گیم ثنا بہادر نے اپنے نام کیا، دوسرا گیم جاری تھا کہ نور الہدیٰ ٹخنے میں چوٹ کے باعث ہرٹ ریٹائرڈ کی بنیاد پر مقابلے سے دست بردار ہو گئیں اس طرح ثنا بہادر کو فاتح قرار دے دیا گیا۔
قبل ازیں دختر پاکستان ثنا بہادر نے آسٹریلیا ہی کے شہر میلبورن میں منعقدہ چیلنجر بینڈیگو اوپن اسکواش ٹائٹل جیت کر ملک کا نام بلند کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل